دہلی (سپورٹس ڈیسک )انڈیا کے درالحکومت دلی میں دھند اور شدید فضائی آلودگی کے باوجود پوری دنیا سے تقریباً پینتیس ہزار افراد کی شرکت والی ہاف میراتھین کا انعقاد ہوا۔انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے دلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ وہ شدید آلودگی کے پیش نظر اتوار کی صبح ہونے والی ہاف میراتھن کو رکوائے۔اس کے علاوہ طبی ماہرین اور ماحولیات سے متعلق سرکردہ غیر سرکاری تنظیموں نے بھی متنبہ کیا تھا کہ دلی کی فضا میں چھ نومبر کے بعد آنے والی تبدیلی کے بعد میراتھن میں حصہ لینا صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فضا میں دوڑنے سے دمہ جیسی سانس کی بیماری ہوسکتی ہے جبکہ گردوں کے امراض اور دل کی بیماریوں میں شدت آسکتی ہے۔ان تمام وارننگز کے باوجود تقریباً پینتیس ہزار افراد دلی کی سڑکوں پر دوڑنے نکلے۔ بیشتر نے ماسک لگا کر اس میراتھن میں حصہ لیا۔ریس میں حصہ لینے والوں میں سے اکثر نے ماسک پہن رکھے تھے۔مردوں میں ایتھوپیا کے برہانو لیگیس فاتح رہے۔