پی سی بی گورننگ بورڈ کا سینتالیسواں اجلاس بائیس نومبر کو طلب

Nov 20, 2017

لاہور( حافظ محمد عمران/نمائندہ ا سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا سینتالیسواں اجلاس بائیس نومبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ نو اگست کو چئیرمین منتخب ہونے کے بعد نجم سیٹھی پہلی مرتبہ بورڈ آف گورنرز کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چئیرمین پی سی بی بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز تنازعہ کے معاملے پر بورڈ ممبران کو بریفنگ دیں گے۔ ورلڈ الیون اور سری لنکا کے ساتھ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ایک ٹونٹی ٹونٹی میچ پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات میں گورننگ بورڈ اراکین کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ کرکٹ بورڈ کی نئی کمیٹیوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پاکستان انڈر نائینٹین ٹیم کی ایشیا کپ میں کارکردگی بھی زیر بحث آئے گی۔ بورڈ چئیرمین وویمن ونگ کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات پر بھی گورننگ بورڈ اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ بورڈ آف گورنرز کے سینتالیسویں اجلاس مین چند اہم تقرریوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز لاہور اور کراچی میں کروانے کے حوالے سے کیے جانیوالے اہم اقدامات اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے تعمیراتی کام اور وزیر اعلی سندھ سے ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے بھی اراکین کو آگاہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں