ایوان صدر میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل میلاد منائی جائیگی

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار +وقائع نگار خصوصی) عید میلادالنبی ﷺ کل 12 ربیع الاول کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ ملک بھر میں میلاد کے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، مساجد و گھروں میں درود و سلام کی خصوصی محافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا، وفاقی، صوبائی اور ڈویژنل سطح پر سیرت کانفرسز کا انعقاد بھی ہو گا، جن میں علمائے کرام نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہونگی۔ جبکہ بازاروں، گلیوں، محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے، عمارتوں پر چراغاں کر دیا گیا ہے، بازاروں میں مسجد نبوی، خانہ کعبہ کے ماڈل رکھے جائیں گے، کیلی گرافی کے نمونے بھی گلیوں میں آویزاں کئے جائیں گے، جبکہ یکم ربیع الاول سے ہی نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کل بھی جاری رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے عید میلاد البنیکے جلوس نکالے جائیں گے اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔ دریں اثنا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سیرت النبی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی ابتدائی نشست کی جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے دوسرے دن اختتامی نشست کی صدارت کریں گے۔ کمیٹی مختلف اسلامی تحریروں اور تحقیقی کام میں کامیاب افراد کا تعین کرے گی اور صدر ڈاکٹر عارف علوی ان میں انعامات تقسیم کریں گے، اس کے علاوہ دنیا بھر سے ممتاز علما اور مشائخ سیاسی رہنما مختلف یونیورسٹیوں کے عملے کے ارکان، سکالرز اور ارکان پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دریں اثنا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایوان صدر میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں محفل میلاد میں پاکستان سویٹ ہومز، انجمن فیض السلام اور ایس او ایس ولیج میں زیرکفالت یتیم بچوں کو مہمانان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ محفل میں خواتین وزرائ، ارکان پارلیمان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بیگمات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ یتیموں کو تعلیم کی سہولیات اور ہمدردانہ ماحول کی فراہمی کے ذریعے انکا خیال رکھنے سے معاشرے میں مثبت اقدار کی عکاسی ہوتی ہے۔
عید میلادالنبی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...