اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ”ہائیبرڈ“ جنگ کا سامنا ہے۔ اس طرز کی جنگ میں مذہبی، فرقہ وارانہ اور سماجی معاملات میں تخریب کاری کی جاتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایک جامع قومی جواب درکار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس وفد کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد شرکاءنے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال جواب کیے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان کو مختلف قسم کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بڑی بہادری اور کامیابی سے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان نے ان خطرات کو مو¿ثر انداز سے شکست دی۔ یہ یقینی بنانا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ قوم اور بطور خاص نوجوان ان خطرات سے ہوشیار رہیں اور ”نرم جارحیت“ کے حربوں کے ذریعہ کئے گئے حملوں کے خلاف پرعزم رہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اٹھیں، ترقی کریں اور بے مثال قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی کامیابیوں کے بعد پیدا شدہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
آرمی چیف
مذہبی فرقہ ورانہ سماجی معاملات میں ہائبرڈ جنگ کا سامنا‘ نمٹنے کیلئے جامع قومی جواب درکار ہے : آرمی چیف
Nov 20, 2018