لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور نئے پاکستان میں بنیادی سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر ملیں گی۔ تعلیم، صحت، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اور عوام کو ان بنیادی ضرورےات کی فراہمی ہر قیمت یقینی بنائی جائے گی، اسی طرح روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے پائےدار اقدامات کےے جا رہے ہےں اور صنعتی ترقی کےلئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ روزگار کے زےادہ سے زےادہ مواقع پےدا ہوں اور معےشت مستحکم بنےادوں پر استوار ہوسکے۔ وفود سے گفتگو میں وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعظم نے تبدیلی اور نئے پاکستان کا جو خواب دیکھا ہے اس کی عملی تعبیر مےں پنجاب ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کو خوشحال و ترقی کے سفر پر رواں دواں رکھنے کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور قومی مفادات کو ترجےح دےنا ہوگی۔ عمران خان ملک کو بحران سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے پر عزم ہیں اور نئے پاکستان کی تعمےر وترقی مےں کوئی رکاوٹ حائل نہےں ہونے دی جائے گی کےونکہ نئے پاکستان مےںعام آدمی خوشحال ہوگا اور کمزور کو طاقتور کےا جائے گا۔ کرپشن، نا انصافی اور قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور مختصر عرصے مےںتحرےک انصاف کی حکومت نے وہ اقدامات کےے ہےں جو 70برس کے دوران کوئی حکومت نہےں کرسکی اور میرٹ، شفافیت، کفاےت شعاری اور قانون کی بالا دستی نئے پاکستان کی پہچان اور شان بنے گی۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہی ہے۔ عمران خان کی قیادت میں عوام اپنے مستقبل کو محفوظ اور سنورتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کےلئے مخلصانہ کاوشوں کا سلسلہ رکنے نہیں دے گی۔جنوبی پنجاب کے علاقوں ڈےرہ غازی خان،بارتھی ،تونسہ اورملتان کے حالےہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہا کہ ماضی مےں وسائل کا رخ دوسری جانب موڑا گےا اورڈےرہ غازی خان سمےت دےگر پسماندہ علاقوں کے مسائل سے پہلوتہی کی گئی۔ حکومت جنوبی پنجاب کے علاقوں میںبنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ عوامی فلاح اور ترقیاتی پروگرامو ں کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اورروشن مستقبل ہوتے ہیں۔ صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نئے پاکستان مےں بچوں کو ان کے حقوق دےنے کےلئے اقدامات کےے جارہے ہےں۔
عثمان بزدار