اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دے دی۔ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک سیٹ پر 14افسران ترقی کے منتظر تھے، انفارمیشن گروپ کی سیٹ پراسینئر افسر شفقت جلیل کو ترقی دی گئی جبکہ فارن سروسز و دیگر گروپ کے 8 افسروںکو بھی گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 2 بار اعلیٰ اختیاراتی بورڈ اجلاس میں میرٹ پرفیصلہ کیاگیا۔ بورڈ میں مختلف گروپوں کے20 سے زائد افسروں کو ترقی دی گئی ہے، جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ ڈی ایم جی کے 6 افسران کو ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں عمران احمد،شفقت الرحمان رانجھا اور عامر احمد، محمدخان لچھی،ساجد یوسفائی اور طارق نجیب نجمی شامل ہیں۔پولیس گروپ کے 2افسران کو بھی ہائی پاور بورڈ نے ترقی دی، پولیس گروپ کے ترقی پانے والوں میں حسین اصغراور نعیم خان شامل ہیں ، سیکرٹریٹ گروپ کے نعیم خان کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک سیٹ پر 14افسران ترقی کے منتظر تھے۔ فارن سروسز و دیگر گروپ کے 8 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔
افسر/ترقی
20سے زائد افسروں کی گریڈ 21سے 22میں ترقی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی شامل
Nov 20, 2018