طاہر داوڑ نڈر اور فرض شناس افسر تھے وزیراعظم شہید کے اہل خانہ کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر داوڑکے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہریارآفریدی، معاون خصوصی افتخار درانی، آئی جے خیبر پی کے بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ شہید کے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ شہید نڈر اور فرض شناس افسر تھے۔ طاہر داوڑ کی فرض شناسی اور بہادری پولیس کیلئے باعث افتخار ہے۔ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے پولیس فرض شناس افسر سے محروم ہوگئی۔ وزیراعظم نے ایس پی طاہر داوڑ کے خاندان کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
طاہر داوڑ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...