اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ تعاون ، تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک جاپان اقتصادی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ زراعت ، تجار، پیشہ ورانہ تربیت میں وسیع تعاون کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں جاپانی مہارت سے استفادہ کریں گے پاک جاپان تجارت کا حجم بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
شاہ محمودملاقات