اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،آزادی صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ اور اور فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے،علاقائی اور دور افتادہ صحافیوں کو بہتر صحافتی سہولیات کی فراہمی کی مخلصانہ کاوشیں کریں گے،آزاد کشمیر کے صحافی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور خود ارادیت کے حق کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں اپنے قلم کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ہزارہ جرنلسٹ کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو بھی وہی سہولیات حاصل ہونی چاہئیں جو مرکزی دھارے میں صحافیوں کو حاصل ہوتی ہیں،صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرامز میں اضافہ کے لئے کوششیں کریں گے۔
فواد چودھری
حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے: فواد چودھری
Nov 20, 2018