کوئٹہ(آئی این پی ) کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں، ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے، دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے،سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے لڑا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کیعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا ایوارڈجیتنے والوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نے ہشت گردی کیخلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجودہیں، ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی پھیلائی گئی، شاطر دشمن نے منصوبہ بندی کے تحت تخریبی کارروائیاں کیں، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔