کوٹ رادھاکشن+ قصور+ چونیاں+ پسرور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف مقامات پر حالات سے دلبرداشتہ 22 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد نے خودکشی کرلی۔ کوٹ رادھاکشن، چونیاں میں 22 سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون نے خودکشی کی۔ چونیاں کے علاقہ کاندھو رنگڑ کے مشتاق کی 52بیوی سیماں بی بی کا گھر میں جھگڑا ہوا تووہ طیش میں آکر گھر سے نکل گئی اور بہڑ وال کے قریب بی ایس لنک نہر میں چھلانگ لگا کرخوکشی کر لی، وہاں پر موجود لوگوں نے اسکی نعش کو نہر سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ جبکہ نواحی علاقہ راول جھنگڑ میں رشید احمد کی 22سالہ سونیاں نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکیشن مصروف کارروائی ہے۔ پسرور کے گائوں متہ ہریاں میں گزشتہ روز گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر 46 سالہ محنت کش محمد افضل عرف فوجی نے مبینہ طور پر پستول 30 بور سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور بھیج دی۔
کوٹ رادھاکشن: چونیاں، پسرور: حالات سے دلبرداشتہ 22 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد کی خودکشی
Nov 20, 2018