ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گیسٹرو سے معمر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 61ای بی کے علاول کی 60سالہ بیوی شموں اور چیچہ وطنی کے نذیر احمد کو گیسٹرو کے سبب بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔ شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کے لئے ہسپتال میں ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔