اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کا 20 رکنی وفد چین پہنچ گیا۔ وفد کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر چین روانہ ہوا۔مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد وفد کی قیادت کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا وفد چین میں7روزتک قیام کرے گا جہاں تحریک انصاف اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی ملاقاتیں ہوں گی۔وفد غربت اورکرپشن کے انسداد پرچین کی کامیابیوں کا جائزہ لے گا اور ارشد داد کثیرالمالک مندوبین کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔