ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ٹیچنگ ہسپتال کے میٹرنٹی سنٹر کے احاطہ میں خاتون نے فرش پر بچے کوجنم دیدیاجبکہ عملہ کی مبینہ غفلت اور سردی کے باعث نومولود بروقت طبی امداد نہ ملنے سے دم توڑ گیاورثا کا احتجاج۔ڈیرہ غازی خان کے علاقہ صدیق آباد کا رہائشی بلال نامی شخص اپنی اہلیہ کو زچگی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال لایا جہاں گائنی وارڈ کے عملہ کی مبینہ غفلت اور بیڈ نہ ملنے پر خاتون نے ہسپتال کے احاطہ میں فرش پر بچے کو جنم دیدیا۔ نومولود پیدائش کے فوری بعد طبی امداد نہ ملنے اور سردی سے دم توڑ گیا۔ ورثاء کے احتجاج پر ایم ایس اور دیگر سینئر ڈاکٹرز موقع پر پہنچ گئے ایم ایس ڈاکٹر سلیم شاہدنے کمیٹی کی سفارشات پر پی جی آر ڈاکٹر ثمینہ ستار، پی جی آر ڈاکٹر طیب کوثر، پی جی آر ڈاکٹر ثنا ترین، چارج نرسز تہمینہ نواز، تہمینہ مشتاق جویریہ اور وارڈ سرونٹ ہما کو معطل کردیا جبکہ ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر انیڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کوسفارشات بھی ارسال کی گئی ہیں۔
ڈی جی خان: ہسپتال میں فرش پر بچے کی پیدائش، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر چل بسا
Nov 20, 2018