متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرروتبادلے، قاسم خٹک بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، نذیر احمد ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن مقرر

Nov 20, 2018

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پیر کو متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر، تبادلوں اور ترقی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایف بی آر میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے قاسم خان خٹک کو تبدیل کرکے بین الصوبائی رابطہ ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری لگادیا گیا ہے، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے نذیر احمدکو ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے غلام رسول انجم کو تین سال کی ڈیپوٹیشن مدت پر ان کی خدمات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے محمد صلاح الدین کو پاور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی سیکرٹری صنعت و پیداوار عبدالحمید بلوچ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں ڈپٹی سیکرٹری لگا دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے پیر کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں۔

مزیدخبریں