میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اور اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

Nov 20, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق 179 میگا کرپشن کیسز پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 105 مقدمات منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالتوں میں جمع کرائے جاچکے ہیں جو زیر سماعت ہیں۔ 15 مقدمات انکوائری اور 19 تحقیقات کے مراحل میں ہیں۔ چالیس مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ نیب کا ہر کیس میگا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے، جن کیسز میں کرپشن کی رقم کم ہوتی ہے وہ متعلقہ صوبائی اینٹی کرپشن کو بھیج دیتے ہیں۔ ایک سال کے دوران نیب نے 503 افراد کو گرفتار‘ 440 افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کیے گئے۔ اب احتساب عدالتوں میں 206 ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔ زیر سماعت ریفرنسز کی مالیت 900 ارب روپے ہے۔

مزیدخبریں