ینگون(این این آئی)راکھین ریاست میں داخلی طور پر بے گھر افراد کے کیمپوں پر کی گئی پولیس فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 35پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں وہاں پہنچے تاہم کیمپ میں مقیم روہنگیا افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ پولیس نے دو کشتیوں کے مالکان کی تلاش میں یہ چھاپہ مار کارروائی کی۔ ان افراد نے مبینہ طور پر روہنگیا افراد کو غیر قانونی طریقے سے رنگون پہنچایا تھا۔ دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ پینتیس پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں وہاں پہنچے تاہم کیمپ میں مقیم روہنگیا افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔