آستانہ(این این آئی)وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے وزیر خارجہ کیرات عبدالرحمانوف نے بتایا ہے کہ شام کی داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے دو روزہ سہ فریقی کانفرنس رواں مہینے کی اٹھائیس تاریخ سے شروع ہو گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں روس، ترکی اور ایران کے نمائندے شریک ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ کے مطابق یہ سابقہ سہ ملکی کانفرنس کا اگلا دور ہے۔ کیرات عبدالرحمانوف نے کانفرنس کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ اس میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ ساتھ شامی باغیوں کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں ایسی کانفرنسیں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوئی تھیں۔