ماسکو (آن لائن) روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ایک قریبی لیفٹننٹ نے ایک 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پش اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا ہے۔چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو یہ تحفہ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگژری گاڑی کی چابیاں دیں۔ چیچنیا کے حکمران نے بچے کو حکم دیا کہ اپنے والد کو گاڑی ڈرائیو کرنے دیں آپ اس مرسڈیز میں سوار ہونے کے اہل ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ ٹیکس دہندگان نے اس گاڑی کے 28 ہزار پونڈ کی ادائیگی کی یا رمضان قادروف نے اپنی ذاتی دولت سے کی۔