مذہبی رواداری اورقومی آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،حامدجاویداعوان

Nov 20, 2018

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مذہبی رواداری اورقومی آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ حامدجاویداعوان نے راولپنڈی آرٹس کونسل میںمعروف آرٹسٹ علی زیب کا تحریروہدایت کرد ہ سٹیج ڈرامہ ’آدم کے بیٹے‘ کے موقع پرکیا، انہوں نے کہا کہ عدم برداشت سے معاشرے کوناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جس سے نمٹنا ہرپاکستانی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ حامد جاویدکاکہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ خوبصورت روایات کا حامل ہے جس کی اصل روح کی بحالی اوربرقراررکھنا ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔کھیل پاکستان کی چاروں اقائیوں اورگلگت بلتستان سمیت کشمیرکوکرداروں کی صورت میں پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں