فیصل آباد(اے پی پی ) ملک کے معروف ترقی پسند انقلابی شاعر و دانشوراور نقش فریادی، دوست سبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ، سروادی سینا، میرے دل میرے مسافرسمیت درجنوں نادر و نایاب شعری مجموعوں اور تصنیفات کے مصنف فیض احمد فیض کی 34ویں برسی ۱ٓج 20نومبر کوملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔اس موقع پر فیصل آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پر تعزیتی ریفرنسز ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں، مباحثوں ، مشاعروں اور دیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ادبی حلقے اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ کا اہتمام بھی کریں گے۔ مختلف تقریبات کے دوران ادب کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ملکی و غیر ملکی شخصیات ، سیاسی رہنما ، دانشور ، مبصرین ، مصنفین اور اہل قلم حضرات مذکورہ انقلابی شاعر کی ادبی ، قومی ، ملکی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
فیض ا حمد فیض کی34ویں برسی ۱ٓج منائی جائے گی
Nov 20, 2018