لیگی یو سی چیئرمین کا بھائی گرفتار‘ منشیات برآمد‘ پولیس پارٹی پر حملہ‘ گھونسوں کی برسات

بورے والا(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت)تھانہ صدر پولیس کا چھاپہ،لیگی چیئرمین یوسی کا بھائی بھاری منشیات سمیت گرفتار، پولیس پارٹی پر دھاوا، اہلکاروں پر تشدد،مکوں اور گھونسوں کی بارش،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے گذشتہ روز سب انسپکٹر محمد طفیل کی قیادت میں نواحی گاؤں 511/ای بی میں مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین یوسی افتخار احمد چوہان کے بھائی ذوالفقار احمد چوہان کوچھاپہ مار کر 2115گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اسی اثناء ملزم کے بھائی چیئرمین یوسی افتخار احمد چوہان کو پتہ چلا تو اُس نے اپنے 15/20ساتھیوں کے ہمراہ بھائی کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور پولیس اہلکاروں پر مکوں،گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے سب انسپکٹر محمد طفیل نے مذید نفری بلوا لی اور موقع سے یوسی چیئرمین کے بھائی ذوالفقار احمد کو منشیات فروشی اور چیئرمین یوسی افتخار احمد چوہان کو پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت پر گرفتار کر کے دونوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیئے دریں اثناء دونوں بھائیوں کو پولیس نے مقامی سول جج/علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں جوڈیشل ریمانڈ کے لئے پیش کیا تو عدالت نے چیئرمین یوسی افتخار احمد چوہان ایڈووکیٹ کو بے گناہ قرار دیکر ڈسچارج کر دیا جبکہ اسکے بھائی ذوالفقار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ای پیپر دی نیشن