دنیا پور(نامہ نگار)مسلمان تفرقہ بازی میں پڑنے کی بجائے قران وسنت کی پیروی کرتے ہوئے دین کی خدمت کریں،اسلامی معاشرے میں اسلام کا شائبہ بھی نظرآنا چاہئے،نبی پاکﷺ کے اخلاق حسنہ کواپناناسب مسلمانون پرلازمی ہے،غیرمسلم طاقتیں مسلمانوں کو سب سے بڑاخطرہ سمجھتی ہیں ان خیالات کا اظہار مذہبی رہنما حافظ سعیداحمد نے گزشتہ روزدنیاپورمقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کرداروعمل سے لوگوں کی بلا امتیازخدمت کی اورملک کے دورافتادہ علاقوں جہاں کبھی کسی حکومت کا یا کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ بھی نہ پہنچ سکا وہاں لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں پہنچا کراپناقومی ومذہبی فرض نبھایاانہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو قران وسنت کو مشعل راہ بنانا چاہئے اوراللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام کرزندگی گزارنی چاہئے تاکہ وہ گمراہی سے بچ سکیںانہوں نے کہاکہ کارکنوں کو اپنے اندرنبی پاک کی بتائی ہوئی سچے مسلمانوں جیسی صفات پیداکر کے اخلاق حسنہ کواپنانا چاہئے،تقریب سے عابدمنگلہ،قاری قاسم،رمضان منظور،مولانایوسف تائبی،پروفیسرمحمدارشد،حافظ عبدالرئوف اوردیگرنے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میںجماعت اسلامی سٹی دنیاپور کے امیرربنوازخان،پیپلزپارٹی کے رہنماکنور سلیم،صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوارراناابراہیم اوڈ،حافظ ریاض آرائیںسمیت دیگر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔