جہلم(نامہ نگار) یو سی سنگھوئی کے گائوں طور میں تحریک انصاف کے راہنما افضل جھمٹ کو قتل کردیا گیا، نعش پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل، نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہوٹل میں چائے پیتے ہوئے افضل جھمٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ چوٹالہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور مقتول افضل جھمٹ کی نعش کو اپنے قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔