زرداری کے جوتے پالش کرنیوالا جھوٹے الزامات لگا کر نوکری پکی کر رہا ہے: پی پی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی ، سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جنوبی پنجاب چوہدری محمد یٰسین ، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق ، مس گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری مفاد پرست ، موقع پرست اور ابن الوقت انسان ہے۔ زرداری کے جوتے پالش کرنے والا آج آصف علی زرداری کے خلاف جھوٹے ، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر اپنی نوکری پکی کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ آصف علی زرداری کو جیل سے ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات کی بوچھاڑ کرکے حکمرانوں کو سوائے مایوسی کے اور کچھ حاصل نہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی پیپلزپارٹی یو ٹرن حکومت سے کوئی این آر او لے گی۔ 100 روزہ جھوٹے وعدوں کا قوم جلد یو ٹرن خان اور حکمرانوں سے حساب لیے گی۔

ای پیپر دی نیشن