اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ڈ گریاں لیکر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں:مصطفی کمال

کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے اورنوجوانوں کو بااختیار بنائے بغیر ترقی و خوشحالی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا ہے لہذا ترقی کیلئے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ، تعلیم، ترقی، وخوشحالی کابہترین ہتھیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے سے تعلق رکھنے والے طلباء سے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوش قسمت ملک ہے جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں، جنہیں معیاری تعلیم اور دیگر فنی علوم سے آراستہ کرکے اپنے پاوں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ ملک میں اعلی تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔

ای پیپر دی نیشن