مصباح الحق کایوٹرن،بطورکھلاڑی کھیلنے کا اعلان، اسلام آباد یونائیٹڈکی لینے سے معذرت

Nov 20, 2018

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے یوٹرن لیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلامآباد یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لی ہیں اور وہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔پی ایس ایل کے ابتدائی تین ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے اپنی فرنچائز کا مینٹور بننے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے فیصلہ کیا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت نہیں کریں گے۔لیکن پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے محض چند دن قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان نے یوٹرن لیتے ہوئے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور کھلاڑی کی حیثیت کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیان میں کہا ہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔بیان کے مطابق سابق کپتان نے پہلے فرنچائز کے ساتھ بطور مینٹورذمہ داری نبھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر اب وہ بطور کھلاڑی فرنچائز میں شامل ہونا چاہتے تھے جب کہ ٹیم پہلے ہی برقرار رکھے گئے دس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے، اس لیے مصباح الحق کا انتخاب ممکن نہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرنچائز سابق کپتان کے فیصلے اور خدمات کا احترام کرتی ہے۔ اب مصباح الحق 20 نومبر کو ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے تاہم یہ واضح نہیں

مزیدخبریں