بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں فوج کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔دھماکا مہاراشٹر کے علاقے واردھا میں واقع فوج کے اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ بھارتی حکام کے مطابق پرانے بارودی مواد کو ضائع کرنے کے دوران اس میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں کام کرنے والے 3مزدور اور ایک ڈپو کا ملازم ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔