لاہور( کامرس رپورٹر )چاروں صوبائی ریو نیو اتھارٹیز ٹیکس دہندگان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کریں گی۔ اس امر کا اظہار گزشتہ روز پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں منعقد ہونے والی انٹر پرونشنل کوارڈی نیشن میٹنگ میں کیا گیا۔ جس میں قائمقام چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی زین العابدین ساہی، ایڈوائزر سندھ ریو نیو بورڈ مشتاق کاظمی، چیئرمین بلوچستان ریو نیو اتھارٹی مصری لدھانی اور خیبر پختوانخواہ ریو نیو اتھارٹی کے ایڈوائزر افتخارقطب شریک ہوئے۔ شرکاء نے ملٹی پل کمپلائنس اور انٹر جیوڈیکیشن ایڈ جسمنٹ سے معلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو ٹیکس دہندگان کے لئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹو میشن کو بڑھایا جائے اور چاروں صوبائی ٹیکس اتھارٹیز میں آپس کے رابطے بڑھائے جائے۔