نواز شریف کی پوری زندگی کی سرمایہ کاری سیاست اورمسلم لیگ ن ہے:پیراعجاز ہاشمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجاز احمد ہاشمی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن روانگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آکر اپنی پارٹی کی قیادت سنبھالیں اور عوام کی خدمت کریں۔ یہاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز احمد ہاشمی کا مزید کہنا تھاکہ حکومتی حلقوں کی طرف سے ان کے وطن واپس نہ آنے کی قیاس آرائیاں اوردعوے خلفشار کے علاوہ کچھ نہیں ۔ نواز شریف کی پوری زندگی کی سرمایہ کاری سیاست اور مسلم لیگ ن ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ وہ اپنی اس سرمایہ کاری سے پیچھے ہٹیں گے۔ اگر واپس نہیں آئیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی سیاست سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت کے ایشوز اللہ تعالیٰ کے کرم سے جب بھی حل ہوں گے تو وہ یقینا واپس آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن