’’باس از آل ویز رائٹ‘‘ فردوس عاشق نوازشریف سے متعلق کابینہ کے اکثریتی فیصلے کے سوال کا جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اورکہا کہ ''باس اِز آلویز رائٹ'' وفاقی کابینہ اجلاس کے بارے میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی کابینہ کے گزشتہ کابینہ اجلاس کے بعد ’’ آپ نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی حمایت کی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کابینہ کی اکثریت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مخالف تھی اس بارے میں آپ کیا کہیں گی تو ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ''باس اِز آلویز رائٹ''۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...