نوازشریف کو بھیجنے کے طریقہ کار پر اختلاف واپسی کیلئے چلے کاٹنے ہونگے: فواد چودھری

Nov 20, 2019

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے جانے پر اعتراض نہیں، جس طریقے ان کو بھیجا گیا طریقہ کار پر اختلاف ہے، سابق وزیر اعظم کی وا پسی کیلئے چلے کاٹنے ہونگے، میری رائے میں نوازشریف کے فیصلے کو چیلنج کیاجانا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور کا نام چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کر لے۔ نوازشریف صاحب جس طرح سے سیڑھیاں بھاگ بھاگ کر چلے لگتا ہے ان کی طبیعت بہتر ہوئی ہے، ایئرلفٹ کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا، اگلے چار سالوں میں پاکستان ان دونوں ٹیکنالوجیز میں آگے ہوگا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن بس سروس کمپنی بیٹری بس سروس متعارف کروائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آن لائن بس سروس سے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری آئے کی۔انہوںنے کہاکہ ٹارگٹ ہے 30 فیصد بجلی گرین سورسز سے پیدا کی جائے، جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے بائیو ٹیکنالوجی پارک کو جلد بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہربل دواؤں پر کام شروع کر رہا ہے، کوشش ہے 10 ارب ڈالر بائیو ٹیکنالوجی کی مد میں کمائے جا سکیں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ایئر فورس اور دفاعی اداروں کے ساتھ ملکر ایگریکلچر ڈرونز پر کام شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس پر کام شروع کرینگے ن لیگی کارکنان کو نواز شریف کے جانے دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار ثابت کیا گیا ایک نہیں دو پاکستان ہیں، ان ہزاروں قیدیوں کا کیا قصور ہے جو علاج کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ابھی حکومت حاصل کی ہے، عوامی تاثر منفی ہے اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیسے برطانیہ میں بریگزٹ رہا ہے یہاں پر بھاگزٹ ہو رہا ہے علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’’مجھے کیوں نکالا ‘‘سے ‘‘خدا کیلئے مجھے نکالو’’ کا سفر اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسی لیڈر شپ جب ووٹ کیلئے عزت مانگتی ہے تو دراصل جمہوری نظام کا مذاق بنتا ہے۔ مجھے مسلم لیگ (ن )کے ان ورکرز سے ہمدردی ہے، جو نواز شریف کو لیڈر مان کر دن رات کھجل خراب ہوتے رہے۔

مزیدخبریں