گلوکار شوکت علی علیل، سروسز ہسپتال منتقل

Nov 20, 2019

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار شوکت علی شدید علیل ہوگئے جس پر انہیںسروسزہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے بتایا کہ منگل کی صبح کو والد کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ شوکت علی صاحب نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی دعا کی درخواست کی۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ شوکت علی نے اپنے فن سے قوم کی خدمت کی۔ ان کا ہر ممکن علاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں