لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں کنیئرڈ کالج کی طالبات کے بنائے ہوئے فن پاروں پر مبنی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔کالج پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیور اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیور نے کہا کہ ہمار ا نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ اپنے کام کو عوام کے سامنے پیش کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتاہے، مصوری کی نئی جہتوں میں مثبت تبدیلیاں خوش آئندہیں۔