رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ سیریز میں خطرناک کھلاڑی قرار دیدیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا خطرناک کھلاڑی قرار دیدیا۔پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر آئندہ برسوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ہم نے اب تک بابر اعظم کا بیسٹ نہیں دیکھا ہے، 20 سے زائد میچز میں ان کی اوسط 35 ہے مگر وہ اس سے کافی بہتر کھلاڑی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی اوسط 54 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 90 ہے، وہ بہت بہت بہت کلاسی پلیئر ہیں۔ بابر بہت شاندار ٹیلنٹ ہیں اور میں سب سے زیادہ انہیں حالیہ سیزن میں دیکھنے کا منتظر ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...