آسٹریلیا کو دورے پر راضی کرنے کیلئے پی سی بی کی کوششیں تیز

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2022ء میں آسٹریلین ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں تیز کردیں ہیں اور اس عمل میں شین واٹسن کا کردار اہم ہوچکا ہے۔شین واٹسن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مقرر ہوئے تھے اور وہ اس ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں پاکستان سپر لیگ کیلئے کراچی آنیوالے شین واٹسن کا فیڈ بیک پی سی بی کی کوششوں کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں واٹسن نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو سراہا اور دوبارہ پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات میلبورن میں پہلے ٹیسٹ کے بعد شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلین کرکٹرز کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کو ایک اور سہارا اس وقت ملا جب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے اشارہ دیا کہ آسٹریلیا کی ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔کیوین رابرٹس نے کہا کہ ان کیلئے یہ بات کافی حوصلہ افزا ہے کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر تیار ہوگئی ہے، یہ اس جانب اشارہ ہے کہ پاکستان میں معاملات درست سمت جارہے ہیں۔ وہ پاکستان کے دورے کے حوالے سے کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے اور کسی بھی حتمی رائے تک پہنچنے سے قبل تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے گا تاہم کیوین رابرٹس نے امید ظاہر کی کہ عالمی کرکٹ کے مفاد اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کیلئے آسٹریلین ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...