لاہور(کلچرل رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے باہمی اشتراک س20سے 21نومبر 2019ء کو ایوان قائداعظم ، جوہر ٹائون میں نظریہ پاکستان آل پاکستان میوزیم کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں عجائب گھروں اور تاریخی تصویری گیلیریز ان کی ہماری قومی اجتماعی و انفرادی تاریخ ، ثقافت اور ورثہ کے فروغ اور تحفظ میں کے موضوعات شامل ہیں۔ دوروزہ اس کانفرنس کو مختلف سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے روز افتتاحی سیشن میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد مہمان خصوصی ہونگے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر قیصر عباس صدر میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان ، ڈاکٹر مدہت شہزاد، ظفر علی بلیدی ، محمد اختر جاوید ، ظفرعلی بلیدی ، محمد اقبال چاولہ ، مارگو اے عزیز ، رضوان شریف، بریگیڈیئر زمان نصراللہ خان نیازی ، شاہد رشید اور آفتاب الرحمٰن ہونگے۔ اگلے دو سیشنز میں شرکاء ورکشاپس میں میوزیم سے متعلق مختلف موضوعات پر بحث کریں گے۔ چوتھے سیشن میں مختصر لیکچر ہونگے جن میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران عجائب گھروں اور ورثے کی اہمیت سے متعلق موضوعات ہونگے اس سیشن کی صدارت نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن میاں فاروق الطاف کریں گے۔ دوسرے دن کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سینیٹر ولید اقبال ہونگے جبکہ اس سیشن کی صدارت محترمہ مہناز رفیع صاحبہ کریں گی۔ دوسرے تیسرے اور چوتھے سیشن میں بریگیڈیئر زمان نصراللہ خان ، ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری ، پروفیسر ساجدہ ونڈل ، ڈاکٹر عبدالصمد ، ثمن رائے ، ڈاکٹر عاصمہ ابراہیم ، ڈاکٹر ذوالفقار علی کلہوڑو، ڈاکٹر مدہت شہزاد، ڈاکٹر کنول خالد ، مورگو اے عزیز اور ڈاکٹر زہرا حسین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس سیشن کی صدارت جسٹس (ر) خلیل الرحمن کریں گے۔