لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نواز شریف کوعلاج سہو لت دے کر انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی گئی ہے نوازشریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کا سامنا کرسکیں۔ قانون سے کوئی بالادست نہیں جس نے اقتدار میں رہ کر ملک و قوم کو نقصان پہنچایا اُسے احتساب کی زد میں آنا پڑے گا۔ مسلم لیگ کی قیاد ت اور کارکن جو بھی قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے جرم میں شریک ہے انہیں ہر صور ت احتسا ب کا سامنا کرناپڑے گا۔
نواز شریف کوعلاج سہو لت دیکر انسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی روشن مثال قائم کی گئی :سعدیہ سہیل
Nov 20, 2019