پائیدار تعلقات کیلئے مضبوط اورمحفوظ پاکستان نا گزیر ہے :چینی ڈپٹی قونصل جنرل

Nov 20, 2019

لاہور( نیوزرپورٹر) چین کے ڈپٹی قونصل جنرل پنگ زینگ وونے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار تعلقات کیلئے مضبوط اور محفوظ پاکستان نا گزیر ہے او ر اسی سے سرماریہ کاری کارجحان، عوامی رابطے او رمعاشی سرگرمیاں فروغ پائیں گی ، سی پیک صرف ایک کوریڈو نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا راستہ ہے جس سے صنعتی ترقی ،جوائنٹ ونچر ،سپیشل اکنامک زونز، سماجی او رمعاشی پراگریس، زرعی ترقی ، ثقافتی روابط او رامن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنزاینڈ میڈیا ریسرچ (آئی آئی آر ایم آر)اور پنجاب یونیورسٹی سٹڈی سنٹر کے اشتراک سے پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں ''پاک چائنہ تعلقات۔چیلنجز اور مستقبل '' کے موضوع پر منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ پروگرام کی صدارت آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی نے کی۔آئی آئی آر ایم آر کے چیئرمین محمد مہدی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید پروان چڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

مزیدخبریں