اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر میں اشیاء اور خدمات کی برآمد میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا برآمد کنندگان کو 30 ارب روپے کے اضافی قرضے دیئے جائیں گے برآمد کنندگان کو حکومت اور سٹیٹ بنک کی جانب سے رعایتی شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے اس سے کاروبار میں وسعت لانے کیلئے آسان سرمایہ فراہم ہوگا۔ ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 30 ارب روپے کیش بھی فراہم کیا جائے گا۔