وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مسترد نہیں معطل کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے نواز شریف عدالتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ واپس آئیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔