کینیڈا میں شادی کی تقریب اکھاڑے میں بدل گئی جس میں مہمانوں نے ایک دوسرے پر تھپڑ، مکوں اور لاتوں کی خوب بارش برسائی۔یہ واقعہ کینیڈا کے شہر سرے کے ایک شادی ہال میں عالیشان شادی کی تقریب میں پیش آیا۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے اس کا اختتام لڑائی کی صورت میں ہوا اور شادی کی تقریب اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔رپورٹ کے مطابق مہمانوں کے بیچ جھگڑے کی اصل وجہ تو سامنے نہ آسکی تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
کینیڈا:شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل،تھپڑ، مکوں اور لاتوں کی خوب بارش
Nov 20, 2019 | 16:01