اسپیکرقومی اسمبلی نےشہبازشریف کابطورچیئرمین پی اےسی استعفیٰ منظورکرلیا

Nov 20, 2019 | 17:44

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں