جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے تاریخ رقم کر دی ،جاپان کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق جا پا نی وزیراعظم شنزو آبے بدھ کو اپنے عہدے پر 2887دن پورے کرتے ہوئے جاپان کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک اپنی خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔جاپان ٹائمس نے کہا کہ وزیر اعظم شنزو آبے نے تارو کتسورا کو پیچھے کردیا ہے،جنہوں نے1900 کی دہائی میں بطور وزیر اعظم 2886دن تک اپنی خدمات انجام دی تھیں۔
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے تاریخ رقم کر دی
Nov 20, 2019 | 18:42