گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اکھٹی ہو جائے تو ہم کشمیر اور بیت المقدس کو آزاد کروا سکتے ہیں۔منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر ہم دین اسلام اور سیرت نبوی پر عمل پیرا ہو جائیں تو پوری امت مسلمہ کامیاب ہو جائے گی۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے حضرت محمد ۖ کے کردار کو اپنانا ہو گا۔
امت مسلمہ اکھٹی ہو تو ہم کشمیر، بیت المقدس آزاد کروالیں گے۔ چوہدری محمد سرور
Nov 20, 2019 | 18:54