سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا میں جعلی مختار نامہ پر بہن کی 11 کنال سے زائد اراضی اپنے نام منتقل کرانے کے الزام میں گرفتار ہو کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بند مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل کے کیس کی سماعت سرگودھا اینٹی کرپشن عدالت ہی کرے گی۔ گزشتہ روز سپشل جج اینٹی کرپشن پنجاب نے مختصر سماعت کے بعد کیس واپس سرگودھا عدالت کو واپس کر دیا۔ جبکہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ میں 26 نومبر کو مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل اور سابق ڈپٹی مئیر چوہدری تبریز گل نے بہن شمع فردوس کی 11کنال 12مرلے اراضی جعلی مختار نامہ اور ہبہ رجسٹری کے ذریعے محکمہ مال سے ساز باز کر کے اپنے نام منتقل کروا لی جس میں خاتون کی درخواست پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے حکم پر معاملہ کی تحقیقات کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن نے دو سال قبل مقدمہ نمبر 46/2018درج کیا جس میں چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری رضوان گل کو گرفتار کر کے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت سے جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا۔