شیخوپورہ: ڈکیتی و سنگین مقدمات میں ملوث وزیراعلیٰ کا جعلی کوآرڈی نیٹر مہران اعجاز گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے جعلی کوآرڈی نیٹر میاں مہران اعجاز کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔ جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے خلاف ڈکیتی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے رائے محمد عمران کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
 جبکہ اے ڈویژن پولیس ملزم کو ڈکیتی کے مقدمہ میںگرفتار کر کے حوالات میں بندکر دیا ہے۔ جہاں اس کے خلاف دیگر مقدمات کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم میاں مہران اعجاز خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکٹرانک میڈیا کوآرڈی نیٹر ظاہر کر کے مختلف اداروںکو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران اس نے رائے عمران سمیت متعدد لوگوں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی وصول کیا۔ میاں مہران اعجاز کی پنجاب حکومت کی مختلف شخصیات کے ساتھ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ جنہیں دیکھا کر وہ سرکاری اداروں سے بھتہ وصولی کرتا رہا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے اور اس نے ضلع پولیس سے مہران اعجاز کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...