سہولیات کا فقدان، ڈسٹرکٹ جیل جیکب آباد میں قیدیوں کا احتجاج نعرے بازی 

Nov 20, 2020

جیکب آباد (آن لائن) جیکب آباد ڈسٹرکٹ جیل کے  قیدیوں کا جیل کی بارکوں کی چھتوں پر چڑھ کر جیل انتظامہ کے خلاف احتجاج، سخت نعرے بازی کی۔ بااثر قیدیوں کو تمام تر سہولیات میسر ہمیں کیوں نہیں؟۔ جیل انتظامیہ حرکت میں بھاری نفری طلب۔ قیدی جیل کے بارکوں میں رکھے اپنے سامان کو آگ لگا کر چھتوں پر چڑھ گئے۔ قیدیوں کا کہنا تھا جیل کے اندر صفائی بھی نہیں کی جاتی۔ پینے کے لئے ہمیں میٹھا پانی نہیں دیتے ہم کھارہ اور نمکین پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جیل انتظامیہ ہر وقت قیدیوں سے رشوت طلب کرتی ہے نہ دینے کی صورت میں ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جیل انتظامہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے رشتہ دار قیدیوں سے جب بھی ملاقات کے لئے جیل آتے ہیں تو جیل انتظامہ ہم سے پانچ سو روپیہ فی آدمی سے لیکر قیدی سے ملاقات کرواتے ہیں۔ اگر ہم تین افراد جائیں تو پندرہ سو روپیہ رشوت لیتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ نوٹس لیکر راشی انتظامہ کے خلاف کارروائی کرے۔ ڈی آئی جی جیل سکھر راجہ ممتاز اعوان نے نوٹس لیکرجیل سپرنٹنڈنٹ کو جیکب آباد جیل کے قیدیوں کے مسائل جلد حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں