لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے چار ملزموں کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی. ایڈیشنل پراسیکیوٹر رفیق امجد نے متعلقہ ریکارڈ پیش کیا. دو رکنی بنچ نے ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی.پولیس نے ملزموں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا. ملزموں میں عمر، اللہ دتہ، پیراں دتہ اور اسلم شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے اقدام قتل کے 4 ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی
Nov 20, 2020