لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ایکسائز کے عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عمل ہونا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نجی کمپنی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی گئی تھی۔ ڈی جی ایکسائز صالحہ سعید عدالت میں پیش ہوئیں۔